تھائی لینڈ میں کھاد بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی چمگادڑ کورونا وائرس کی وجہ ہو سکتی ہے، بعض سائنسدانوں کا شبہ

بنکاک (پی این آئی) بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی تازہ رپورٹس کے مطابق بعض شبہ ظاہر کیا ہے کہ چمگادڑ کی ایک قسم گوانو کی کھاد سے کورونا وائرس نکلنے کا سبب ہو سکتا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق مشرق بعید کے ملک تھائی لینڈ کے مغربی صوبے رتچھابری کے ایک گاؤں میں لوگ گوانو چمگاڈر کو

جمع کرکے غذائیت سے بھرپور کھادبنانے کے لیے استعمال کرتےہیں۔ان سائنسدانوں نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ یہ کھاد ہو لیکن ان کسانوں نے اس خیال کی سختی سے تردید کی ہے۔ان کے خیال میں ایسا نہیں ہے کہ یہ وائرس ان چمگاڈروں سے نکلا ہے۔اس گاؤں کے لوگ رات کے اندھیرے میں چمگاڈروں کی تلاش کے لیے نکلتے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ کئی دہائیوں سے چمگاڈر جمع کر رہے ہیں اور ایک بالٹی کے عوض انہیں ایک ڈالر ملتا ہے۔چمگاڈر جمع کرنے والے گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے انہیں اتنے عرصے میں کبھی بھی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب کہ وہ ان چمگاڈروں کو جمع کرتے وقت منہ پر ایک کپڑا باندھتے ہیں۔تھائی لینڈ کے مغربی صوبے رتچھابری محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چمگاڈروں کو جمع کرنے کا سلسلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے اور گوانو چمگاڈر مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔چمگاڈر جمع کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ چمگاڈر متعدد کیمیکلز سے مالامال ہوتی ہے جن میں نائٹروجن، فاسفیٹ اور پوٹاشیئم شامل ہے اور کسان انہیں بہترین فصل کے لیے کھاد میں استعمال کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں