کورونا وائرس کا خدشہ،فرانس برطانیہ کے خلاف کھل کر سامنے آگیا

پیرس(پی این آئی)فرانس کوروناوائرس کے خلاف کارروائیوں میں برطانیہ کے خلاف کھل کر سامنے آگیا۔فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ کہتے ہیں کہ اگربرطانوی حکومت نے کوروناوائرس کے حوالے سے یورپی یونین کے ضوابط پر عملدرآمد نہ کیاتو تمام برطانوی شہریوں کا یورپ میں داخلہ بند کردیںگے۔اپنے ٹی وی

خطاب میں فرانسیسی وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ اس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیچھے ہے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر عمانویل میکخواں نے ملک بھر میں لاک ڈاون کااعلان کرتے ہوئے فرانسیسی باشندوں کو پندرہ دنوں تک گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا۔فرانسیسی صدر کہتے ہیں کہ ’ہم حالت جنگ میں ہیں۔ملک بھر میں لاک ڈاون کو یقینی بنانے کیلئے ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے‘۔انہوں نے کہا یہ پولیس اہلکار گھروں کے باہر تعینات رہیں گے اوپندرہ دنوں تک ر لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی فوج ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی منتقلی کی ذمہ داریاں سنبھالے گی اور جہاں ضرورت ہوئی مریض کو ایک جگہ سے دوسر ی جگہ منتقل کرے گی۔انہوں نے ملک بھر کی تمام صنعتوں کی لامحدود مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کمپنی چاہے وہ کتنی ہی بڑی یا چھوٹی ہو اسے دیوالیہ نہیں ہونے دیاجائے گا۔واضح رہے کہ فرانس بھر میں اب تک 148افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد6664ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close