امریکی صدر ٹرمپ نے شہریوں کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(پی این آئی): کرونا وائرس کے پیش نظر امریکی صدر ٹرمپ نے شہریوں کو امدادی رقوم دینے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کاروبار بند ہونے سے متاثر امریکیوں کو امدادی چیک دئیے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا

کہنا ہے کہ امریکا بھر میں کاروبار بند ہونے سے بڑی تعداد میں بیروزگاری ہے، اس وقت ہمیں نظر نہ آنے والے دشمن سے لڑائی کا سامنا ہے، ہم یہ لڑائی بہت جلد جیت جائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے آسان قرضوں کا بندوبست بھی کررہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ امریکیوں کو جلد از جلد امدادی رقوم بھیجی جائیں، سیکریٹری خزانہ اسٹیون منچن کا کہنا ہے کہ متاثر امریکیوں کو براہ راست امدادی چیک بھجوائے جائیں گے، امدادی چیک آئندہ 2 ہفتے تک بھجوانا شروع کردیں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں یومیہ بریفنگ کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہیں، غیرضروری صحافیوں کا وائٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع ہوگا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صحافیوں کو داخلے سے پہلے دروازے پر بخار چیک کرانا ہوگا، وائٹ ہاؤس کی ریسپونڈنٹ ایسوسی ایشن آنے والے صحافیوں کا انتخاب کرے گی۔واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کیا اورہر قسم کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی۔حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں، تفریحی مقامات کو بھی بند کردیا گیا جبکہ طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر کو بھی گھروں پر ہی محصور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں