لندن (پی این آئی) بیرون ملک میں کرونا وائرس کا شکار پاکستانی جاں بحق ہوگیا، گوجر خان سے تعلق رکھنا والا 60 سالہ پاکستانی شہری لندن میں مقیم تھا، بیرون ملک وائرس کا شکار جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 2
ہوگئی ہے۔ کچھ روز قبل ایک پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہو کر اٹلی میں جان کی بازی ہارا تھا، جبکہ اب لندن میں مقیم ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ گوجر خان سے تعلق رکھنا والا 60 سالہ پاکستانی لندن میں مقیم تھا اور اسے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر کچھ روز قبل ہی ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے۔۔پنجاب میں 26، سندھ میں 172، بلوچستان میں 16اور خیبرپختونخواہ میں 15مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 7171 افراد زندگی کی بازی ہا ر چکے ہیں ، جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مہلک وائرس نے تقریباً ہر ملک کو ہی متاثر کیا ہے۔ وائرس نے نہ صرف ترقی پذیر بلکہ ترقی ممالک کی معیشت کو بھی جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹس بھی کریش کر چکی ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت بدترین زوال کا شکار ہوئی ہے، جبکہ وائرس کے تیزی سے پھیلاو کے باعث کئی ممالک خود کو لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں