کرونا وائرس کے باعث فرانس میں لاک ڈاؤن ٗ لاک ڈاؤن دو ہفتے جاری رہے گا

پیرس (پی این آئی ) کرونا وائرس کے باعث فرانس میں لاک ڈاوٴن حکومت نے عوام کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے کرایہ، ٹیکس اور گھریلو بل معاف کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کی طرح فرانس بھی کرونا وائر س نے پنجے گاڑ لئے ہیں جس کے بعد حکومت نے عوام کے گھریلو بل ، ٹیکسز اور گھر کا کرایہ معاف

کر دیا ہے۔ فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالات جنگ میں ہے۔فرانس میں لاک ڈاوٴن گزشتہ روز دوپہر کے وقت کیا گیا ۔ حکومت کی جاری کرد ہ ہدایت کے مطابق اگر کوئی شخص گھر سے باہر کتے کو سیر کراتے یا کسی غیر ضروری کام سے پکڑا گیا تو اسے 38 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا۔فرانس کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاوٴن کر دیا گیا ہے۔ کوئی شہری گھر سے باہر نہ نکلے اور گھر سے باہر صرف اس وقت نکلیں جب آپ کو کھانے کیلئے خوراک ، ادویات اور اکیلے ورزش کرنا ہو۔ان تمام احکامات کا اعلان فرانسیسی صدر نے قوم سے خطاب کے دوران کیا ۔ فرانس میں یہ لاک ڈاوٴن دو ہفتوں تک جاری رہے گا ساتھ ہی ساتھ حکومت نے اپنے بارڈرز کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث فرانس میں 127 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور 5 ہز ار سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے 1400 افراد کو ابھی بھی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب الجیریا نئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کل منگل سے فرانس کے ساتھ اپنے تمام فضائی اور سمندری راستے بند کرے گا ۔وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز دجیراد نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایڈورڈ فلپے کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام فضائی اور سمندری مسافر سروسز کی غیر معمولی معطلی کا حکم دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بہرحال ایسے فرانسیسی شہریوں کے لئے جو الجیریا میں اس وقت موجود ہیں یا ایسے الجیرین شہری جو فرانس کے سفر پر ہیں ، کے لئے اپنے ممالک میں واپس جانے کی سکیم ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close