کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں بڑی پیشرفت پہلی بار ویکسین کا انسان پر تجربہ

واشنگٹن(پی این آئی)کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ امریکا میں ڈاکٹرزنے پہلی بار ویکسین کاایک انسان پر تجربہ کرلیاگیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی شہر سیئٹل میں موجودقیصر پیرمانیٹ

ریسرچ سنٹر میں چار مریضوں پرویکسین کا تجربہ کیاگیاہے۔ویکسین کو وائرس کے اس جینیٹک کوڈ کو کاپی کرکے تیار کیاگیاہے جو انسان میں مرض کی وجہ بنتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربے کے باوجود اس ویکسین کے نتائج کے بارے میں یقینی طور پر کچھ کہنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔پیر کوپہلا تجربہ جن پر کیاگیا وہ سیئٹل کی43سالہ خاتون اور دوبچوں کی ماں ہیں۔خود کو تجربے کیلئے پیش کرنے والی خاتون جینیفر ہیلر کا کہنا ہے کہ ”کچھ کردکھانے کیلئے یہ میرے پاس سب سے شاندار موقع تھا “۔خیال رہے پوری دنیا میں سائنسدان اس موذی مرض سے بچاوکی ویکسین کی تیاری کیلئے شب و روزسرتوڑکوشش کررہے ہیں۔اس پہلے تجربے کیلئے تیارکی گئی دوا کیلئے امریکا کے قومی صحت کے ادارےنے فنڈز جاری کئے اور اب مانیٹر کیاجا رہا ہے کہ آیا یہ ویکسین وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے یا نہیں۔محکمہ صحت کے مطابق یہ ویکسین مختلف تجربوں اور مشاہدوں کے بعد قابل استعمال قرار دی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق اب تک 45افراد نے خود کو ویکسین کے تجربے کیلئے پیش کیاہے ۔ان تمام افراد کو ایک ماہ کے دوران 2 مرتبہ مختلف مقداروں میں ویکیسن دی جائے گی اور پھر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ امریکا کے مطابق ویکیسن کی تیاری کے لیے پہلا مرحہ تیزی سے طے کیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا اور اسرائیل کے ماہرین نے دعوٰی کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں تاہم امریکی ماہرین نے سب سے پہلےویکسین کا تجربہ انسانوں پر کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ کل متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 228 ہے۔دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 7 ہزار 98 افراد کی موت ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close