مکہ مکرمہ (پی این آئی) کرونا وائرس خدشات، سعودی حکومت نے آب زم زم پلانٹ بند کر دیا گیا، بندش کا فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے کیا گیا، سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 118 ہو چکی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں لوگوں کی نقل و حرکت کو
محدود کرنے کے بعد اب آب زم زم کا پلانٹ بھی بند کر دیا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مقصد سے آب زم زم پلانٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آب زم زم کا پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کررونا وائرس بہترین احتیاطی تدابیر اور موثر اقدامات کے باوجود قابو سے باہر ہو رہا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اتوار کومزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی گنتی 118 تک جا پہنچی ہے۔ مملکت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض قطیف کے صوبہ میں ہیں۔ سعودی حکام نے اس علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عارضی لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ ہر طرف لوگ ماسک پہنے گھوم رہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں کورونا کا خوف ناچ رہا ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کا تازہ ترین شکار بننے والوں میں دو افراد کا تعلق فلپائن اور انڈونیشیا سے ہے جو ریاض میں مقیم ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کے باعث اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔دونوں تارکین کو قرنطینہ میں منتقل کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ قطیف میں پانچ سعودی بھی کورونا وائرس کا تازہ ترین نشانہ بنے ہیں۔یہ پانچوں افراد کورونا سے متاثرہ افراد سے ملنے کے باعث اس کا شکار ہوئے ہیں۔ قطیف میں مقیم دو سعودی ایسے ہیں جو بیرون ملک سفر کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے، ان میں سے ایک ایران سے جبکہ دوسرا عراق سے آیا تھا۔ جبکہ دمام کا رہائشی ایک سعودی شہری مصر سے واپسی کے بعد اس مرض میں مبتلا پایا گیا۔ جدہ میں مقیم دو افراد میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، دونوں سعودی شہری ہیں۔ان میں سے ایک مریض برطانیہ سے جبکہ دوسرا سوئٹزر لینڈ سے واپس آیا تھا۔ ان دونوں افراد کو جدہ کے مقامی ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید تین مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ باقی افراد کا علاج جاری ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث شاپنگ مالز بند کر دیئے گئے ہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں ہی گزارنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں