ایران کی اہم شخصیت کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے

تہران(پی این آئی) ایران میں مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید ہاشم بطحائی بھی کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔مجلس خبرگان کو ایران کے سپریم لیڈر کو مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ 78 سالہ آیت اللہ ہفتے سے وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 157ممالک میں

6500 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ایران میں اب تک مہلک مرض سے 724 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد اس کا شکار بن چکے ہیں۔ایران کا شمار ان ممالک میں کیا جارہا ہے جہاں کورونا وائرس نے لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں ایران چین اور اٹلی کے بعد سب سے آگے ہے۔اس سے قبل ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت چند روز سے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس مہلک وائرس کو شکست دے دیں گے تاہم اب وہ خود بھی اس وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close