بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے کیلئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا

لاہور(پی این آئی) بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے پاکستان آنے کے لئے کلیئرنس دینے سے انکار کردیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ اٹاری سرحد پہلے ہی جزوی طورپربند ہے، اب بھارت نے اپریل میں وساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن منانے پاکستان

آنے کے خواہش مند سکھ یاتریوں کی کلیئرنس سے انکارکردیا ہے۔پاکستان کی طرف سے معمول کے مطابق بھارت کی مختلف سکھ تنظیموں جن میں شرومنی گودردوارہ پربندھک کمیٹی، دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی سمیت دیگرسنگتیں شامل ہیں انہیں وساکھی میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ 2 ہزارسے زائدسکھ یاتریوں نے 12 اپریل کو واہگہ اٹاری بارڈرکے راستے لاہورپہنچناتھا جبکہ وساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔بھارتی حکومت نے جہاں 13 مارچ سے تمام غیرملکیوں کوجاری ویزے منسو خ کردیئے وہیں بھارت کی طرف سے اپنے شہریوں کی دوسرے ممالک جانے پرپابندی ہےجس کی وجہ سے بھارتی سکھ یاتریوں کی وساکھی میلے میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔علاوہ ازیں بھارتی وزارت داخلہ نے 16 مارچ سے اپنی طرف کرتارپورراہداری کو بھی عارضی طورپربند کرنے کا کہا ہے۔ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور راہداری کے راستے غیرمعینہ مدت تک اب گورودوارہ دربارصاحب درشن کے لئے نہیں آسکیں گے۔ گزشتہ سال نومبرمیں کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد پہلی باراسے کوروناوائرس کی وجہ سے بند کیاجارہاہے۔ دوسری طرف جومقامی شہری یاغیرملکی نارووال کرتارپورکے راستے یہاں درشن اوروزٹ کے لئے آتے ہیں ان کی انٹری بھی محدودکئے جانے پرغورکیاجارہاہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close