کشمیری حریت پسندوں نےپوری دنیا کو پیغام دیدیا

سرینگر (پی این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین ساتھیوں سمیت شہید ہونے والے کشمیری نوجوان گلزاراحمد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کامحاصرہ توڑکرنماز جنازہ میں پہنچ گئے،کشمیری حریت پسندوں کی نمازجنازہ کےموقع پرآزادی

اورپاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی۔نماز جنازہ کے موقع پر کشمیری نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا احساس دلانے کے لیے دنیا کے لئےایک ویک اَپ کال ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کے نام پرچار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،شہید نوجوانوں کی شناخت ،مظفر احمد، عمرامین، سجاد احمد اور گلزار احمد کے طورپر ہوئی تھی ،بھارتی فوجیوں نے فیاض احمد ڈار کے مکان کو بھی تباہ کردیا۔شہیدگلزاراحمد کو کولگام کے علاقے تاری گام میں اپنےآبائی علاقے میں آزاد ی،پاکستان کےحق اوربھارت کےخلاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔کشمیری رہنماؤں کاکہناتھاکہ بھارت جبرواستبداد کے ہتھکنڈوں سےحریت قیادت اور آزادی پسند کشمیری عوام کےحوصلےہرگز پست نہیں کرسکتا،وہ اپنے پیدائشی حق،حق خود ارادیت کی تحریک مقصد کےحصول تک جاری رکھیں گے،کشمیریوں کاکہناتھاکہ لاک ڈاؤن دنیا کے لئے نیا ہوسکتا ہے لیکن مقبوضہ وادی میں لوگ گزشتہ سات ماہ سے مسلسل فوجی محاصرے میں ہونے کی وجہ سے اس سے اچھی طرح واقف ہیں،دنیا نے فوجی محاصرے کے باعث کشمیریوں کو درپیش مشکلات پر اپنی آنکھیں بند کررکھی تھیں لیکن اب پوری دنیا کو اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی وائرس کوروناوائرس سے بڑا خطرہ ہے،کورونا وائرس دنیا کو کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا احساس دلانے کے لیے ایک ویک اپ کال ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں