لندن(پی این آئی) کورونا وائرس کے باعث ایوی ایشن انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ایک فضائی کمپنی ’فلائی بی‘ کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور دیگر فضائی کمپنیوں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسافروں کی کمی کے باعث برٹش ایئرویز نے لندن سے نیویارک جانے والی
پروازوں کا کرایہ صرف 1پاؤنڈ (تقریباً 200روپے) کر دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اس کے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ ماہ 4.8فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور رواں ماہ اس کمی کی شرح میں تیزی آ گئی ہے جس کی وجہ مختلف ممالک کا دوسرے ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندیاں لگانا ہے۔ ایئرپورٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ایشیائی اور یورپی روٹس کے مسافروں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو جان ہالینڈ کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کا خطرہ برطانیہ کے لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ کڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔ ہم دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ برطانیہ کے اس مرکزی دروازے (ہیتھرو ایئرپورٹ) کو کھلا رکھا جا سکے اور اسے مسافروں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں