کرونا وائرس نے داعش کو بھی پریشان کر دیا، شدت پسند تنظیم نے اپنے کارکنان کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟ اہم تفصیلات

بغداد (پی این آئی) کرونا وائرس نے اس وقت لگ بھگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ویکسین نہ ہونے کے باعث حکومتوں کی جانب سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے لیکن اب شدت پسند تنظیم داعش بھی میدان میں آگئی ہے اور اپنے جنگجوؤں کیلئے ہدایت نامہ جاری

کردیا ہے۔داعش کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کیلئے عربی زبان میں ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیمار لوگوں سے دور رہا جائے۔ داعش نے جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھانا کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں اور کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور خدا کی ذات پر یقین رکھیں۔اگرچہ مشرق وسطیٰ میں داعش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ ابھی بھی عراق اور شام کے کچھ علاقوں پر اپنی حکومت قائم رکھے ہوئے ہیں۔ عراق میں اب تک کرونا وائرس کے 79 کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک 8 اموات واقع ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب شام چونکہ خانہ جنگی کا شکار ہے اور وہاں ہیلتھ کیئر کا سسٹم تہس نہس ہوچکا ہے تو اس لیے وہاں سے کوئی کیس باضابطہ طور پر رپورٹ نہیں ہوا لیکن وہاں کرونا وائرس کی موجودگی خارج از امکان قرار نہیں دی جاسکتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close