سعودی عرب آنیوالے تمام لوگ اپنی کرنسی بینکوں میں جمع کروا دیں، سعودی حکومت کی جانب سے حکم جاری کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت نے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ریال اور سکے فوراََ بینکوں میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی ساما نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹ اور سکوں سمیت ایسی تمام اشیا جن سے ہم روزمرہ کی زندگی میں لین دین کرتے ہیں ان سب سے کورونا

وائرس منتقل ہوسکتا ہے اس لیے ان کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتی جائے تاکہ موذی مرض سے بچا جاسکے۔ساما نے بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچنے والے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود کرنسی نوٹ اور سکے پہلی فرصت میں مقامی بینکوں میں جمع کروادیں۔ ساما نے مزید ہادایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دروازوں اور گاڑیو ں کے ہینڈل، بازاروں میں اشیائے صَرف، ہوائی اڈوں اور پبلک مقامات کے استعمال کے سلسلے میں بھی ہوشیار رہیں کیونکہ ان سب سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 24 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 21 مصری تارک وطن اور ایک 12 سال کی لڑکی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے نے سعودی وزارت صحت کے حوالے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کے انکشاف کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے ایک مرد اور ایک خاتون شہری ہیں جو عراق سے واپس آئے ہیں۔وزارت نے بتایا ہے کہ تیسری مریضہ ایک 12 سالہ سعودی لڑکی ہے جسے قطیف میں اپنے دادا سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہواہے۔ اب ساما نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ یومیہ استعمال کی ہر شے کے سلسلے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ ذاتی صفائی کی جملہ تدابیر کا بے حد اہتمام کریں۔ خود کو کورونا وائرس سے بچانے پر توجہ مرکوز کریں۔صابن اور پانی سے مسلسل ہاتھ دھوتے رہیں۔ انفلوائنزا کی علامات محسوس ہوتے ہی متعلقہ طبی اداروں سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close