قدرت کے عذاب کے سامنے سپرپاور ملک امریکا بھی بے بس۔۔۔ امریکا بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پی این آئی) کرونا وائرس بے قابو، امریکا بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی ملک بھر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کریں گے، 40 ارب ڈالرز کا خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ کرونا

وائرس بے قابو ہو جانے اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد امریکا بھر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ امریکی صدر جلد ہی پورے امریکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے 40 ارب ڈالز کا فنڈ مختص کیا جائے گا۔امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے 1700 مبینہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 41 مریض ہلاک ہو چکے، جس کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں تقریباً 5000 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں 3 ہزار169 افراد چل بسے، ایران میں 429، اسپین میں 86، جنوبی کوریا میں66، اور فرانس میں48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ‘امریکہ میں 41، اور برطانیہ میں8 افراد ہلاک ہوگئے، بھارت میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔چین کے بعد سب سے زیادہ اٹلی متاثر ہوا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے کیسز کی تعداد میں23 فیصد اضافہ ہوا ہے اٹلی میں179 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد1016 ہوگئی ہے جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ پاکستان میں بھی اب تک کرونا وائرس کے کل 21 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ بیشتر کیسز کا تعلق سندھ سے ہے۔ جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 پاکستانی صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close