کرونا وائرس سے متاثر شخص کی نماز با جماعت میں شرکت شرعاًحرام قرار دیدی گئی

ریاض(پی این آئی)سعودی علماء اتھارٹی نے کہاہےکہ کرونا وائرس سے متاثر شخص کی نماز با جماعت میں شرکت شرعاً حرام ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سینئر علماء اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کے پیش نظر احتیاطی اقدامات پر غور کیاگیا۔سینئر علماء نے

اجلاس میں سنت نبویﷺ کی روشنی میں نماز باجماعت اور جمعہ اجتماعات سے متعلق فیصلے کئے، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی نماز باجماعت اور جمعہ کی نماز میں شرکت شرعاً حرام ہے، سینئر علماء کا کہناہےکہ جن افراد کو مقررہ اداروں کی جانب سے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت ملی ہو وہ اس کی سختی سے پابندی کرے، ایسے افراد پانچ وقت اور جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہ کریں،جن افراد کو وائرس سے متاثر ہونے کا خوف اور خدشہ ہو وہ پنچگانہ نمازیں اور جمعہ ترک کرسکتا ہے، علماء کا کہنا تھا کہ خوفزدہ افراد گھروں میں نمازیں ادا کریں، جمعہ کی جگہ ظہر کی نماز ادا کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close