اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس سے متاثرہ چینی صنعتکاروں نے کاروبار پاکستان میں منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے . ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں نے مصنوعات کے حصول کیلئےچین کی بجائے پاکستان جیسے مملک سے رابطہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے
جس کے بعد چینی صنعتکار اپنی صنعتیں اور کاروبار پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں .انہوں نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود حالات ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا اور ایسی صورتحال میں عالمی مارکیٹیں دوسرے راستوں کی طرف دیکھ رہی ہیں اور اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ چینی صنعتکار اپنی صنعتیںپاکستان منتقل کریں گے. ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اس وقت چین میں 50 سے 60فیصد صنعتیں بند ہیں اور باقی صنعتیں بھی اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام نہیں کرپارہی ہیں. دوسری جانب چین کی کرونا وائرس کے خلاف کوششیں رنگ لے آئی ہیں.80ہزار متاثرین میں سے 67ہزار افراد صحتیاب ہو گئے ہیں.تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا ہے،ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آہی رہیں.بتایا گیا ہے کرونا وائرس کا شکار 80 افراد میں سے 67 ہزار صحت یاب ہو گئے ہیں جب کہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ رہی ہے. 24 گھنٹوں کے دوران 18 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے کم تعداد ہے.تین ماہ بعد وائرس کے باعث شہروں میں نظام زندگی بھی بحال ہونے لگی ہے.شہر میں مختلف کمپنیوں کو بھی آپریشن بحال کرنے کی اجازر دے دی گئی ہے.شنگھائی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہو گئی ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں