بھارت میں کرونا وائرس سے کل کتنے مریض زیر علاج ہیں؟پریشان کن خبر

نئی دہلی(پی این آئی)بھارت میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی۔دوسری جانب مزید دس کیسز سامنے آنے کے بعدبھارت میںاس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 73ہوگئی ہے۔بھارتی وزیر مملکت برائے صحت بی سررمولو نے ٹویٹ کیا ہے کہ کلباورگی(کرناٹکا)میں ایک 76سالہ شخص

کروناوائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ہے۔مریض وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے قرنطینہ میں تھااوراس کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایاگیاتھا۔ایک ارب سے زائد آبادی اور ناقص محکمہ صحت نے بھارت میں کرونا وائرس کا خوف مزید بڑھادیاہے۔ بھارتی ریاست کرناٹکا میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد وہاں کے باسیوں میں پریشانی پائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے والا شخص حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔حکام کے مطابق مرنے والاشخص شوگر اور استھما کا بھی مریض تھا۔بھارتی حکام کے مطابق کرونا وائرس سے مرنے والے شخص کی لاش کو حکومتی ہدایات کے مطابق جراثیم کش ادویات لگا کر تلف کیاگیاہے تاہم اس ضمن میں تمام ضوابط کا خیال رکھا گیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close