کچھ عرصہ قبل کورونا وائرس کی درست پیش گوئی کرنےوالے امریکی ماہرنے کورونا وائرس سے متعلق ایک اور پیشنگوئی کردی

نیویارک(پی این آئی) مائیکل اوسٹرہولم نامی امریکی ماہر نے کچھ عرصہ قبل کورونا وائرس کی پیش گوئی کی تھی جو بالکل درست ثابت ہوئی۔ اب انہوں نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ یہ وباءکب تک دنیا میں باقی رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق مائیکل اوسٹرہولم نے جوئی روگن ایکسپریئنس پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کورونا وائرس کی وباء6ماہ تک دنیا میں باقی رہے گی۔ آئندہ مہینوں میں اس میں شدت آنے والی ہے اور ہم لوگ اس سے زیادہ تکلیف اٹھانے والے ہیں۔ “کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق بات کرتے ہوئے مائیکل اوسٹرہولم نے کہا کہ ”دستانے اور ماسک پہن لینے سے ہم اس وائرس سے نہیں بچ سکتے۔ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وائرس ہمارے ہاتھوں کو لگتا ہے اور جب ہم ہاتھوں سے چہرے کو چھوتے ہیں تو یہ ہمارے جسم میں منتقل ہو جاتا ہے۔ میرے خیال میں اس طریقے سے بہت کم لوگ وائرس کا شکار ہوئے ہوں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اصل وجہ وائرس سے آلودہ ہوا میں سانس لینا ہے۔ “کچھ سازشی نظریات بھی دنیا میں گردش میں ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس دراصل ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مائیکل نے اس تاثر کی بھی نفی کی اور کہا کہ ”میرے خیال میں یہ سازشی نظریہ غلط ہے کہ کورونا وائرس جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ “ان کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی ویکسین جلدی تیار ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے چنانچہ ہمیں اس وباءکے خاتمے ہی کا انتظار کرنا ہو گا۔“

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close