کرونا وائرس کو چین پر ‘اللہ کا عذاب’ قرار دینے والے معروف عالم دین کو بھی کرونا وائرس ہو گیا

بغداد (پی این آئی) کورونا وائرس کو چین کیلئے اللہ کا عذاب قرار دینے والے عراقی عالم خود کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 63 سالہ عراقی عالم آیت اللہ سید حادی المدراسی نے کورونا وائرس کو چین پر اللہ کا عذاب قرار دیا تھا اور اب وہ خود وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ آیت اللہ سید حادی المدراسی کا تعلق عراق

کے مقدس شہر کربلا سے ہے اور انہوں نے کورونا وائرس کو چین پر اللہ کا عذاب قرار دیا تھا، خاندانی ذرائع کے مطابق وہ آسولیشن میں ہیں اور انکا علاج جاری ہے جہاں وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔دوسری جانب چین کی کرونا وائرس کے خلاف کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔80 ہزار متاثرین میں سے 67 ہزار افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس دم توڑنے لگا ہے،ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے میں آہی رہیں۔بتایا گیا ہے کرونا وائرس کا شکار 80 افراد میں سے 67 ہزار صحت یاب ہو گئے ہیں جب کہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران 18 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے کم تعداد ہے۔تین ماہ بعد وائرس کے باعث شہروں میں نظام زندگی بھی بحال ہونے لگی ہے۔شہر میں مختلف کمپنیوں کو بھی آپریشن بحال کرنے کی اجازر دے دی گئی ہے۔شنگھائی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہو گئی ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کی انتہا گزر چکی ہے اور اب اس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔یہ وائرس پہلی مرتبہ چینی شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔چین میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی چار ہزار کے قریب ہے۔ تاہم اب وہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اب تک یہ وائرس دنیا کے 107 ممالک تک پہنچ چکا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close