بیجنگ(پی این آئی)کرونا وائرس کی جائے پیدائش چین کے صوبہ ہوبئی سے دسمبر دوہزار انیس کے بعد پہلی بار بہت اچھی خبر سامنے آئی ہے اور وہ خبر یہ ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ اس صوبے میں نئے کیسز کی تعداد دس سے بھی کم رہ گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ہوبئی میں گزشتہ روز صرف آٹھ
کیسز سامنے آئے ہیں جو دنیا بھرمیں خوف پھیلانے والے صوبے میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے کم ترین کیسز ہیں۔کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی کے بعد انتظامیہ نے صوبے پر لگائی گئی حکومتی پابندیاں اور سختیاں کم کرنا شروع کردی ہیں۔صوبائی انتظامیہ نے نہ صرف سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے بلکہ صوبے کے دو شہروں اور قصبوں میں موجود صنعتوں کواپنی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔صوبہ ہوبئی کی معیشت کا دارومدار مینوفیکچرنگ، ٹریڈ اور آٹو سیکٹرپرہے جو کروناوائرس کی وبا پھیلنے کے بعد تباہ ہوکر رہ گئی تھی۔اگرچہ دنیا بھر میں یہ وائرس خوفناک حد تک تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے تاہم چین میں صورتحال اس کے برعکس ہے اور گزشتہ سات دنوں میں نئے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آگئی ہے۔چین نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے انتہائی سخت اور بروقت اقدامات اٹھائے تھے جنہیں عالمی ادارہ صحت سمیت اقوام عالم نے سراہاتھا۔چینی اقدامات میں سواکروڑ آبادی والے پورے شہر کو قرنطینہ میں بھیجنے ،صوبے کے روابط پورے ملک سے توڑنے اور سفری پابندیاں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں