ترک صدر طیب اروان کا یورپی یونین ،نیٹو کے عہدیداروں سے ہاتھ ملانے سے گریز

برسلز (پی این آئی) کورونا وائرس نے جہاں عام لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے وہاں عالمی رہنماؤں کو بھی باہمی رابطوں میں محتاط کر دیا ہے۔ ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا جب ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی برسلز کے ایک روزہ دورے کے دوران یورپی یونین اور نیٹو کی عہدیداران سے ہاتھ ملانے سے

گریز کیا اورسینے پر ہاتھ رکھ کر سلام دعا کرتے دکھائی دیے۔اس منظر کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے کیونکہ اس میں عوام کے لیے محتاط رہنے کا ایک واضح پیغام ہے۔ کورونا وائرس سے 118ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 4 ہزار 386 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 22ہزار 229افراد اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close