ایران میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں نے کونسی مشروب پینا شروع کر دی جو ین کیلیے موت کا باعث بن گئی؟

ایران(پی این آئی)میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہو گئی۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد اس غلط اطلاع پر شراب پی کہ اس طرح وہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھیلے کورونا وائرس سے محفوظ ہو جائیں گے لیکن شراب ان کے لیے زہر ثابت

ہوئی۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی شراب پینے سے سب سے زیادہ 36 ہلاکتیں ایران کے جنوب مشرقی صوبے خزیستان میں ہوئیں جو تین روز قبل تک زیستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی براہ راست 18 ہلاکتوں سے دو گنا زیادہ ہے۔زیستان کے علاوہ شراب پینے سے 7 ہلاکتیں شمالی علاقے البورز اور ایک کرمان شاہ میں ہوئی۔خیال رہے کہ ایران میں مسلمانوں کے شراب پینے پر سخت پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود میڈیا پر بڑی تعداد میں اسمگل شدہ شراب پینے کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔یران چین اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک 354 افراد ہلاک اور 9000 متاثر ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس کے باعث رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر بھی ہلاک ہو چکی ہیں جب کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین میں بھی کورونا وائرس سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close