مسجد الحرام میں کس چیز پر پابند ی لگا دی گئی؟ اہم خبر

مکہ (پی این آئی) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں ہر روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے۔ جس کے بعد کرونا کے مجموعی متاثرین کی گنتی 21 تک جا پہنچی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کورونا

وائرس سے بچاؤ کے لیے مکہ میں احتیاطی تدابیر کے طور پر مزید اقدامات کیے گئے ہیں جن میں مسجد الحرام میں نصب رہنما سکرین کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔یہ سکرینز رہنمائی اور معلومات کے لیے داخلی راستوں اور مختلف مقامات پر نصب ہیں۔ یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کے دونوں مقدس شہروں مکی مکرمہ اور مدیہ منورہ میں موجود مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے معاملات کی جنرل پریذیڈنسی اتھارٹی کی جانب سے دونوں مساجد میں آنے والے زائرین کی صحت کی حفاظت کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر علی بن حمید النافعی نے بتایا ہے کہ کچھ نصب سکرین پر نظر آنے والی ہدایات اور معلومات کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا باقی کو بند کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ غیر ملکی زائرین کے لیے عارضی پابندی بھی کورنا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے۔ اسی طرح ملک بھر میں صحت کے حوالے سے دیگر اقدامات کے ساتھ حفاظتی تدابیر پرعمل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب میئر مکہ انجنیئرمحمدعبداللہ القویحص نے بلدیہ کے زیر انتظام پرندوں کی مارکیٹوں اور یومیہ بنیاد پرلگنے والے پرندوں کے بازار کو عارضی طورپر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ میئر مکہ کی جانب سے ریجنل بلدیاتی اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احتیاط کے پیش نظرمکہ میں پرندوں کی راویتی مارکیٹوں کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے۔میئر کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو مزید کہا گیا ہے کہ ’احتیاط کے طور پر پرندوں کے جمع ہونے والے مقامات پر جراثیم کش ادویات کا سپرے کیاجائے۔جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے کارکنوں کے لیے فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کا عمل بھی وقتی طور پر معطل کر دیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close