افغان حکومت نےطالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر نئی شرط عائد کر دی

کابل(پی این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کرنے کا فرمان جاری کردیا،ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پہلے 1500قیدیوں کی رہائی 14 مارچ سے شروع ہوگی،فرمان کے مطابق 5ہزار طالبان قیدیوں کو بتدریج رہا کیاجائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر

کے چیف ترجمان صدیق صدیقی نے ٹویٹ پر بیان میں کہا کہ فرمان کے مطابق وہ تمام قیدی جنہیں رہا کیاجائے گا انہیں اس عزم کی تحریری ضمانت دینی ہوگی کہ وہ دوبارہ جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔افغان حکومت پہلے 15سو طالبان قیدیوں کو 15 روز میں رہا کرے گی، ان کی رہائی 14مارچ سے شروع ہوجائے گی، ہر روز عمر، طبی حالت اور سزا کی بقیہ مدت کے حساب سے 100 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔صدیقی نے کہاکہ ہر قیدی کو بائیومیٹرک اندراج کے عمل سے گزرنا ہوگا۔باقی 35سو قیدیوں کو بین الافغانی مذاکرات کے دوران اور بعد میں رہا کر دیاجائے گا۔فرمان کے مطابق بین الافغانی مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہر دو ہفتے میں 500 طالبان قیدی رہا کئے جائیں گے اور بقیہ 35سو قیدیوں کی رہائی تک تشدد میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آنی چاہیئے۔افغان صدرغنی نے کہا تھا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی تشدد میں کمی کا باعث بنے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close