ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کرونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیدیا، تمام ممالک سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی

نیو یارک (پی این آئی) کرونا وائرس دنیا بھر میں بے قابو ہوگیا، عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا، 114 ممالک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 4 ہزار 291 ہلاک ہو چکے، تمام ممالک سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ

کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں بے قابو ہو چکا ہے جس کے بعد اسے عالمی وبا قرار دینے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کسی بیماری یا وائرس کیلئے وبا کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے، جس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنی تباہی مچا دی ہے۔ابھی تک اس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو تعداد 4 ہزار سے زائد گئی ہے جبکہ پوری دنیا میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک 114 ممالک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 291 ہے۔ پوری دنیا میں اس سے بچنے کے لئے احکامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔ابھی تک کسی ملک کی جانب سے اس وبا پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا چکی ہے کہ کسی طرح اس کا کوئی علاج ڈھونڈ لیا جائے۔ اس حوالے سے امریکی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اگر ہم مسلسل کام بھی کریں تو بھی وائرس سے بچاو کی ویکسین تیار کرنے میں 18 مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close