فضائی آپریشن اچانک معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا

کویت(پی این آئی) تمام لوگوں کی اندرونی و بیرونی فضائی آمد و رفت بند، کویت نے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا، کویتی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث جمعہ 13 مارچ سے ملک کا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا

وائرس کے خدشات کے باعث کویت نے ملک کا کمرشل فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعہ 13 مارچ سے کویت میں تمام کمرشل فلائٹس کا آپریشن بند کر دیا جائے گا۔ تاہم کارگو فلائٹس کا سلسلہ محدود حد تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب کویت میں کرونا وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا۔ کرونا وائرس کے مزید چار مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مملکت میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد69 ہو گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 4 متاثرہ افراد سامنے آئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے مریضوں میں سے دو ایران سے واپس آئے تھے، جنہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال لایا گیا تو ان کے لیبارٹری ٹیسٹ میں کرونا وائر س کی تشخیص ہوئی۔ تیسرا متاثرہ شخص مصر سے واپس آیا تھا جبکہ چوتھا شخص اس مصری سے رابطے میں تھا، جس کے ٹیسٹ لینے پر کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پر اسے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کویتی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور عسکری اداروں میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہو کر دو ہفتے تک رہے گی۔ ان اداروں میں تمام مرحلوں کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جو عید بقر کے بعد لیے جائیں گے۔ جبکہ تربیتی کورسز اور ورکشاپس بھی عید کے بھی کھُلیں گے۔ اس کے علاوہ عسکری اداروں کے زیر اہتمام سکولو ں اور کالجوں میں ملازمت کے لیے غیر ملکیوں کے انٹرویو بھی عید تک کے لیے ملتوی کردیے گئے۔اس کے علاوہ حاضری کے لیے فنگر پرنٹ سسٹم پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق یہ فیصلہ مہلک وائرس کرونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔کویت کی وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں اس مرض کے پھیلاوٴ پر روک لگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مختلف پروگراموں کو فعال کر دیا گیا ہے اور “ہم عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں”۔ترجمان کے مطابق وزارت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ طبی قید کا اصول لاگو کر دیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو علاج کے خصوصی مراکز میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close