افغان طالبان نے اپنے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کی فہرست امریکا کے حوالے کردی ہے۔افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی فہرست امریکا کے حوالے کردی ہے جس میں کوئی گڑبڑ نہیں کی جاسکتی۔سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی حوالگی کی ایک شرط یہ ہے کہ انہیں
کسی سنسان علاقے میں ہمارے حوالے کیا جائے جہاں ہمارے لوگ ان کی تصدیق کریں گے یا طالبان وفد جیلوں میں ان قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کی شناخت کرے۔دوسری جانب نومنتخب افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے فریم ورک بن گیا ہے اس سے تشددکے واقعات میں نمایاں کمی ہوگی۔خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہائی دینی ہے۔ 5 ہزارقیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان افغان سیکیورٹی فورسز کے ایک ہزار قیدی رہاکریں گے جس کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کاآغاز ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے دوحہ میں ہونے والے معاہدے کے چند گھنٹوں بعد طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق خود ارادیت ہے۔افغان صدر کے اس بیان پر طالبان نے بھی انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں