کورونا وائرس پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، اب تک کتنے کیسز سامنے آگئے؟ جانئے

پیرس(پی این آئی) چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اوراب تک دنیا بھر میں اس کے 1لاکھ 15ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود یورپ کے 30ممالک میں بھی یہ موذی وباءانتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق

جرمنی اورفرانس میں ایک ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور البانیہ اس وباءمیں مبتلا ہونے والا نیا یورپی ملک ہے جہاں گزشتہ روز وائرس کے دو مریض سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا یورپی ملک ہے جہاں اب تک 9ہزار 172مریض سامنے آ چکے ہیں اور 463اموات ہو چکی ہیں۔ یورپ میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے 15ہزار سے زائد کیس سامنے آ چکے ہیں اور 518 اموات ہو چکی ہیں۔یورپ میں وائرس کا پھیلاؤ حیران کن تیزی سے دیکھا جا رہا ہے۔ فرانس میں 24گھنٹوں کے دوران وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور سپین میں بھی مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 8گنا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں