شاہ سلمان نے کس کو سعودی عرب کا اگلا بادشاہ بنانے کا فیصلہ کیا کہ سن کر محمدبن سلمان کو غصہ آگیا ؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پی این آئی ) مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبر ملی تھی کہ شاہ سلمان نے احمد بن عبدالعزیز کو نیا بادشاہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد سعودی کنگ شاہ سلمان نے اپنے سیکورٹی گارڈ جنرل عبدالعزیز کو حکم دیا تھا کہ موجودہ شہزادے کو تاج سے الگ کر دیا جائے۔ جبکہ

محمد بن سلمان کی کرائے کی فوج کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے جنرل عبدالعزیز پر الزام لگایا کہ وہ ان کے والد کو ان سے متعلق ناکام مہم جوئی کیلئے راز فاش کررہے ہیں۔ مبشرلقمان نے کہا کہ اس کے بعد محمد بن سلمان نے اپنے والد اور چچا کو نظر بند کرکے جنرل کو ٹھکانے لگا دیا ۔اب سعودی عرب کے شہری اب اس معاملے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 20 افراد میں احمد بن عبدالعزیز بھی شا مل ہیں۔جو محمد بن سلمان کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔اب معاملہ نتیجے پر پہنچنے کے لئے تیار ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا خیال یہ ہے کہ ان کے والد کنگ سلمان ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔محمد بن سلمان کی یہ خواہش بھی ہے کہ کنگ سلمان خود ہی انہیں کنگ نامزد کردیں۔ تاکہ وہ جی 8 سمٹ کو ہیڈ کرسکیں، مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کو اس بات کا ڈر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ الیکشن میں ہا ر گئے تو ڈیموکریٹک پارٹی میں ان کو وہ حمایت حاصل نہیں ہوگی، جس سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔محمد بن سلمان کے ٹرمپ کے داماد کے ساتھ بڑے کارروبای تعلقات ہیں ۔ تاہم اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم بی ایس نے ایسے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں کو حقیقی کنگ مانا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close