شاہ سلمان کی زندگی میں ہی سعودی عرب کا نیا بادشاہ نامزد۔۔محمد بن سلمان کی بڑی خواہش سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے سعودی شاہی خاندان میں بغاوت پر 20 سے زائد افراد کو گرفتا ر کرنے کے معاملے پر کہا ہے کہ یہ تمام تر گرفتار محمد بن سلمان کی خواہش پر ہوئی۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا خیال یہ ہے کہ ان کے والد کنگ سلمان ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔محمد بن

سلمان کی یہ خواہش بھی ہے کہ کنگ سلمان خود ہی انہیں کنگ نامزد کردیں۔تاکہ وہ جی 8 سمٹ کو ہیڈ کرسکیں، مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کو اس بات کا ڈر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ الیکشن میں ہا ر گئے تو ڈیموکریٹک پارٹی میں ان کو وہ حمایت حاصل نہیں ہوگی، جس سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محمد بن سلمان کے ٹرمپ کے داماد کے ساتھ بڑے کارروبای تعلقات ہیں ۔تاہم اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم بی ایس نے ایسے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں کو حقیقی کنگ مانا جائے۔یہ بات بھی قابل غورر ہے کہ اس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں زیر گردش تھیں۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اپنی مو ت اور بیماری کی خبروں کی تردید کر دی۔انہوں نے خود عام عوام میں آ کر اپنی صحت کے بارے میں اٹھنے والی افواہوں کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں کچھ نہیں ہوا، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ محمد سلمان اور محمد بن سلمان دونوں شدید بیمار ہیں اور کہا جا رہا تھا کہ محمد بن سلمان کرونا وائرس سے متاثر ہیں جس کے بعد انہیں امریکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ سلمان نے خود عام عوام میں آکر اپنی صحت کے بارے میں اٹھنے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close