دبئی(پی این آئی)سعودی حکومت نے مختلف ممالک میں مقیم سعودی شہریوں کی واپسی کیلئے ڈیڈ لائن جاری کردی ہے۔مملکت کی جانب سے کہا گیاہے کہ وہ تمام سعودی شہری جو بحرین اور متحدہ عرب امارات میںمقیم ہیں اور وطن واپسی کی خواہش رکھتے ہیں انہیں بہتر گھنٹے دیئے جاتے ہیں اس دوران وہ اپنی واپسی یقینی
بنائیں۔عرب نیوز کے مطابق یہ ڈیڈ لائن سعودی عرب کے دبئی ، بحرین اور مصر میں موجود سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔حکمنامے میں واضح کیاگیاہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے سعودی شہری دبئی ایئر پورٹ اور ابوظہبی کے الباتھا بارڈر سے مملکت واپس آسکتے ہیں۔حکمنامے میں کہا گیاہے کہ بحرین میں مقیم سعودی شہری واپسی کیلئے کنگ فہد کا راستہ اختیاکرسکتے ہیں اور فضائی راستے سے آنے والے گولف ایئرلائن کی پروازوں کے ذریعے سفر کرسکتے ہیں۔مصر میں موجود سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں کا سلسلہ دس اور گیارہ مارچ کو بحال رہے گاجس کے ذریعے سعودی شہری اپنے وطن واپس جاسکیں گے۔سعودی شہریوں کی وطن واپسی بغیر کسی خرچ کے ہوگی۔دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے مزید پانچ کیسزسامنے آگئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق پیر کوپانچ مزیدکیسز سامنے آنے کے بعد مملکت بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔مریضوں میں ایک سعودی مرد اور دوخواتین شامل ہیں۔ یہ تینوں شہری ایران اور عراق سے لوٹے تھے۔مریضوں کو مشرقی ریجن میں واقع ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں