کابل (پی این آئی) امریکا نے امارت اسلامی (طالبان) کے 1500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے تحریک طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں منگل کے روز 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کو لینے کیلئے
خصوصی گاڑیاں بگرام جیل پہنچادی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے قیدیوں میں بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 20 مارچ تک طالبان کے 5ہزار قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔دوسری جانب افغان ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ پیر کے روز دوسری بار صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ منگل کے روز طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کریں گے۔ ’ میں کل طریقہ کار کا باضابطہ حکم جاری کروں گا،ہم نے ایک طریقہ کار پر اتفاق کرلیا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے ہم تشدد میں کمی لائیں گے، منگل کو ہی طالبان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم بھی فائنل کی جائے گی۔‘انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی ، خواتین، نوجوانوں، علماءکرام اور بااثر لوگوں کی مشاورت سے مذاکراتی ٹیم فائنل کی گئی ہے۔………… پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں