ابوظہبی(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے مہلک کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں۔ چین میں تباہی مچانے کے بعد اب کرونا وائرس متحدہ عرب امارات میں بھی پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں مزید14افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔وزیرصحت نے اعلان
کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے او ر بتایا ہے کہ ابھی تک متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر 59 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جن مریضوں میں کرونا وئرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق اٹلی، بنگلادیش، نیپال،روس اور بھارت سے ہے۔ حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جب سے چین سے کرونا وائرس متحدہ عرب امارات میں داخل ہوا ہے ہماری طرف سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سمیت ہمارے اپنے لوگوں کا بھی طبی معائنہ کیا جائے تا کہ اس وائرس کے پھیلاو سے جتنا بچا جا سکے ہم بچیں۔خیال رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 4 ہزا ر کے قریب ہے۔ ہر ملک کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے اقدمات کئے جار ہے ہیں۔ بیشتر ممالک کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے کیونکہ سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکثر ممالک میں کرونا وائرس لوگوں کی آمدورفت کی وجہ سے پھیلا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی کرونا وائرس پہنچ چکا ہے۔ وزیرصحت نے اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مزید 14 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر 59 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں