کابل (پی این آئی) کابل میں دو صدور نے بیک وقت حلف اٹھا لیا۔اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے بطور افغان صدر کے آج حلف اٹھایا،تفصیلات کے مطابق آج افغانستان کے نومنتخب صدر اشرف غنی نے اپنی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی تھی۔صدارتی انتخابات حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے تھے۔ انتخابات
حتمی نتائج کے اعلان سے قبل ہی متنازعہ ہو گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان ملکی الیکشن کمیشن نے کیا لیکن سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی صدارتی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ رکھتے ہیں۔ دونوں افغان سیاسی رہنما پیر کو صدر کا حلف اٹھانے کا اعلان کیے ہوئے تھے۔ اشرف غنی کی جانب سے حلف اٹھانے کو ملتوی کرنے کے بعد عبداللہ عبداللہ نے بھی اپنی حلف برداری کو مؤخر کر دیا تھا،تقریب حلف برداری تنازع کا شکار ہو گئی تھی۔تاہم اب دونوں صدور نے بیک وقت حلف اٹھا لیا ہے۔ افغانستان میں آج اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں نے صدارتی حلف لیا۔اشرف غنی کے ساتھ ساتھ عبداللہ عبداللہ نے بھی افغانستان کے صدر کا حلف اٹھایا۔اشرف غنی نے ایوان صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں حلف اٹھایا۔اس سے قبل دونوں سیاسی رہنما کے درمیان امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے مذاکراتی عمل سے تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ہعبداللہ عبداللہ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو کا عہدہ دیئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے 7 مارچ کو سابق لیڈرعبدل علی کی برسی کی تقریب پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، اسی دوران افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی تقریب میں شریک تھے۔تاہم دونوں محفوظ رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں