امریکی صدر نے کتنے ماہ کی تنخواہ کرونا وائرس کے بچائوکیلئے عطیہ کر دی؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سالانہ تنخواہ کا چوتھا حصہ کروناوائرس سے بچا و کیلئے کئے جانے والے اقدامات کیلئے عطیہ کردیاہے ۔صدر ڈونلڈ نے ایک لاکھ ڈالر کا چیک وزارت صحت کو عطیہ کیا ہے جو ان کی تین ماہ کی تنخواہ بنتی ہے۔امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری

سٹیفن گریشم کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک لاکھ ڈالر کا چیک امدادی سرگرمیوں کیلئے عطیہ کیا ہے۔ گریشم نے اپنے ٹویٹ میں امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے چیک کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔چیک پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ نے امریکی وزیرصحت الیکش آذر کے نام کا چیک لکھا ہے۔یاد رہے چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ امریکا میں اب تک اس وائرس سے نو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک سو سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کاجائزہ لینے کیلئے ٹرمپ نے گزشتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا دورہ بھی کیاتھا جس کے بعد آذر اور وبائی امراض کے ماہر اانتھونی فاوسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ امریکی صدر کو سالانہ چار لاکھ ڈالرز تنخواہ ملتی ہے جبکہ پچاس ہزار ڈالرز مختلف مد میں دیئے جاتے ہیں۔تین اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کے اثاثے رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں انہوں نے اپنی تمام تنخواہیں مختلف فلاحی اداروں کی امداد کیلئے عطیہ کی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close