سعودی شہریوں کے عمرہ ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ، سعودی حکومت نے وجہ بھی بتا دی

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی، اقدام کرونا وائرس خدشات کے باعث اٹھایا گیا، پابندی عارضی ہے صورتحال بہتر ہونے کے بعد ہٹا لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے بھی عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں سعودی شہریوں کو عارضی طور عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پابندی ہٹا دی جائے گی۔ اس سے قبل سعودی حکومت پاکستانی اور دیگر کچھ ممالک کے شہریوں پر بھی یہ پابندی عائد کر چکی ہے۔سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کیلئے کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ ادائیگی پر عائد کی گئی پابندی میں31مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد سعودی ائیرلائن نے کراچی ، لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے تمام ائیرپورٹ کے اسٹیشن مینجرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی جائیں۔ مسافروں کی منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک کے تمام ائیرپورٹس سے سعودی ائیر لائن سے عمرہ زائرین سفر نہیں کر سکیں گئے۔ جبکہ اقامہ ہولڈر اور بزنس اور فیملی وزٹ ویزے کے حامل مسافر سفر کرنے کے اہل ہوں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close