سعودی مالک نے پاکستانی ملازم کو 42سال ملازمت پوری کرنے پر سونے کی اینٹ انعام میں دیدی

ریاض (پی این آئی) 42 سال ملازمت کرنے والے پاکستانی کو سعودی مالک نے سونے کی ا ینٹ تحفے میں دےدی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی مالک نے پاکستانی ملازم کو 42 سالہ ملازمت کرنے پر پر سونے کی اینٹ تحفے میں دی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی باشندے کی جانب سے

پاکستانی شخص کو ایک ڈبہ تحفہ میں دیا جاتا ہے۔پاکستانی شخص جب اس ڈبہ کو کھولتا ہے تو اس میں سے ایک اور ڈبہ نکلتا ہے۔ جب دوبارہ ڈبے کو کھولا جاتا ہے تو ایک بار پھر ڈبہ نکلتا ہے۔ تاہم آخری ڈبہ کھولنے کے بعد ایک شیشے کا باکس نکلتا ہے جس میں ایک سونے کی اینٹ موجود ہوتی ہے۔ سونے کی اینٹ کی مالیت تقریباََ 82 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سونے کی اینٹ پاکستان شخص کی ایمانداری وفاداری کے باعث دی گئی۔ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سعودی باشندے کے اس اقدام کو خوب سراہا۔واضح رہے کہ لاکھوں پاکستان روزگار کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ایک بڑا ذرمبادلہ پاکستان کو بھیجتے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل چین میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افراد کے سینئر خاتون افسر نے سٹیج پر بلا کر پاؤں دھو ڈالے تھے ۔اس سے قبل ایساواقعہ کبھی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ ا س غیر معمولی واقعے پر سبھی حیران نظر آ رہے ہیں۔افسروں اپنے ماتحتوں کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں شاباش دیتے ہیں ،ان کی تعریف کرتے ہیں یا پھر انعام سے بھی نوازتے ہیں تاہم چین میں ایک خاتون افسر نے اپنے ماتحتوں کے کام سے خوش ہو کر اچھوتے انداز میں ان کا شکریہ اداکیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی صوبے شینڈونگ کے شہر جینان میں ایک کاسمیٹک کمپنی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران کمپنی کی خاتون صدر اور ایک اعلیٰ عہدیدار نے پہلے تو روایتی انداز میں اسٹیج پر موجود ملازمین کو جھک کر آداب کیا پھر دونوں کرسیوں پر بیٹھے منتخب ملازمین کے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں اور شکریہ کے طور پر ان کے پاؤں دھوئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں