پاکستان کیساتھ تعلقات ختم کرو، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو ساتھیوں کی رہائی کیلئے اپنی شرط بتا دی،

کابل (پی این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان کے خلاف کھل کرسامنے آ گئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صوبہ ننگرہار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افغانی صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگرطالبان اپنے جیلوں سے اپنے ساتھیوں کی رہائی چاہتے ہیں تو پاکستان سے تعلق ختم کردیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی بغاوت کا جواز پیش نہیں کرسکتے ہیں، اگر طالبان نے اپنے قیدیوں کی رہائی کو دوسرے ممالک سے بات چیت کرنے کی شرط کے طور پر مقرر کیا ہے تو ہمارے پاس بھی شرائط ہیں۔واضع رہے کہ افغان صدر اشرف غنی امریکی معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، بیان دیتے ہوئے افغانی صدر کا کہنا تھا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا، انکے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کی عوام کا حق اور خود ارادیت ہے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوگئے تھے۔ افغان امن معاہدہ امریکا اورامارات اسلامیہ کے درمیان ہواتھا۔ امریکا کی طرف سے زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کی طرف سے ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مریکا اورافغان حکومت کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلا کریں گی۔منصوبہ طالبان کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہوگا۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا تھا کہ امریکا اور طالبان دہائیوں سے جاری تنازعات کوختم کررہے ہیں۔ امن کیلئے زلمے خلیل زاد کا کردار قابل تعریف ہے۔ تاریخی مذاکرات کی میزبانی پرامیرقطر کے شکرگزارہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ امن کے بعد افغانیوں کو اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔ طالبان کی جانب سے معاہدہ امن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ آج امن کی فتح ہوئی ہے۔ امن کیلئے امریکی اور افغان فورسز نے مل کر کام کیا۔ افغان طالبان کی طرف سے ملا عبدالغنی برادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی امارات امریکا کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کا عزم کیے ہوئے ہے۔ہم تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم سب افغانستان اور افغان عوام کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ تمام افغان گروپوں کو کہتا ہوں ایک مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اکٹھے ہوں۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ اورنیٹو کےسیکرٹری جنرل بھی موجود تھے۔افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ امریکا اور افغان حکومت کا مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کا معاہدہ ہوگیا، دنیا کی سکیورٹی اور ہماری آزادی کی وجہ سے ہم اتحادی بنے۔ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں موجود غیرملکی فوج افغان افواج کوتربیت دے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے امن معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔افغانستان کا ہر شہری افغان امن عمل میں شامل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں