دہلی میں مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرنے پر بھارت نے ایرانیوں کے ویزے منسوخ کر دئیے

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت نے مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرنے پر ایرانیوں کے ویزے منسوخ کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے منظم تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایرانی وزیر خارجہ جواد

ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور منظم تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مقیم مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور شدت پسند عنا صر کو غالب نہ آنے دیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں ایران تمام بھارتی شہریوں خصوصاً مسلمانوں کی سلامتی کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہے۔بھارت ایران سے جاری ہونے والے اس بیان کے فوری بعد کرونا وائرس کا بہانہ بناتے ہوئے ایرانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔جب کہ ایران کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ایران سے دوہزار سے زائد زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے زائرین کو اسکریننگ کے بعد پاکستان ہاوس میں رکھا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد تفتان بارڈر میں دو ہزار سے تجاوز کر گئے ایران سے آنے والوں کی مکمل اسکریننگ اور طبی چیک اپ کیا جارہا ہے اب تک دو ہزار سے زائد زائرین کی اسکریننگ مکمل ہوچکی ہے ادھر زائرین بروز پیر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا زائرین کا موقف تھا اسکریننگ کے بعد ہمیں اپنے شہروں میں جلداز جلد روانہ کیا جائے تاکہ مزید آنے والے زائرین کو پریشانی نا ہوں زائرین نے تفتان بازار میں ریلی نکالی گئی اور شدید مظاہرہ کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close