اسلام آباد (پی این آئی) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی تک انٹر افغان مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ دوحہ میں ہوا جس کے بعد افغان
صدرا شرف غنی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا ، طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔افغان صدر کے بیان پر اب طالبان کی جانب سے بھی اہم ترین بیان جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ قیدیوں کی رہائی تک انٹرا افغان مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق طالبان کے 5 ہزار قیدی 10 مارچ تک رہا ہونے ہیں لیکن افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی شرط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خود ارادیت ہے، جزوی جنگ بندی مکمل جنگ بندی کے مقصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں7روزکی جزوی جنگ بندی جاری رہے گی،قیدیوں کی رہائی پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے،امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کررہا ہے،طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا۔ان کا کہناتھا کہ انٹر اافغان مذاکرات کیلئے اگلے 9 دن میں مذاکراتی ٹیم تشکیل دی جائیگی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں