کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دہلی میں جاری مسلم کش فسادات سے متعلق بھارت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

اوٹاوا(پی این آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم سے رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ کی ملاقات ہوئی جس میں جسٹن ٹروڈو نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں معصوم جانوں کے

ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ جسٹن ٹرڈو نے رکن پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ بھارت کے سامنے کینیڈا کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ وزیراعظم نے بھارت میں ذمہ داریاں انجام دینے والے کینیڈین صحافیوں کو بھی انتہاء پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر نفرت کو روکا نہ جائے تو یہ جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی اور حکمراں جماعت بی جے پی نے پرتشدد جتھوں کو مسلمانوں کے خلاف آزاد چھوڑ رکھا ہے۔ دوسری جانب کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے روک دیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں متنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری تھا، رواں ہفتے ہندو انتہاء پسندوں نے مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں پولیس کی سرپرستی میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بھارتی انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش اور مسجد کو بھی شہید کیا۔ پرتشدد واقعات میں اب تک چالیس افراد کے جاں بحق ہوئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب انڈونیشین میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے دہلی میں مسلمانوں کی جان و املاک پر حملوں کے بارے میں استفسار کیا۔ انڈونیشین وزارت خارجہ نے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ان فسادات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close