امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان معاہدہ ، سعودی عرب بھی بول پڑا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہفتے کے روز طے پانے والے امن سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے جنگ زدہ افغانستان میں جامع اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہو گی۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں

کہا ہے کہ ”یہ سمجھوتاافغانستان میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے اہم کردار کردار ادا کرے گا اور اس سے افغان شہریوں کو اپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔“امریکا اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا اور گذشتہ اٹھارہ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے یہ تاریخی سمجھوتا طے پایا ہے۔ دونوں فریقوں کے نمایندوں نے دوحہ میں منعقدہ ایک تاریخی تقریب میں اس سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔اس سمجھوتے کے تحت امریکا افغانستان میں تعینات اپنے آٹھ ہزار چھے سو فوجیوں کو 135 روز میں واپس بلا لے گا۔ افغانستان میں اس وقت تیرہ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔امریکا اور نیٹو کے افغانستان میں باقی رہ جانے والے قریباً ساڑھے چار ہزار فوجیوں کے انخلا کا انحصار طالبان کی جانب سے انسداد دہشت گردی سے متعلق شرائط پر عمل درآمد پر ہوگا۔امریکا زمینی صورت حال کا جائزہ لے گا اور پھر ان فوجیوں کو بھی چودہ ماہ میں واپس بلا لے گا۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی طالبان اور امریکا کے درمیان اس امن سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ سمجھوتا افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کا آغاز ہے۔انھوں نے لکھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات اور افغان مسئلہ کے سیاسی حل پرزوردیا ہے۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ تمام متعلقہ فریق اب اس تاریخی سمجھوتے کوضائع ہونے سے بچائیں۔میری دعائیں افغان عوام کے ساتھ ہیں،جنھوں نے گذشتہ چار دہائیاں خونریزی کے ماحول میں گزاری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close