ایرانی صدر کانے پوری دنیا سے اہم مطالبہ کر دیا

ایران کے صدر حسن روحانی نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہوجائیں۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون رابطے میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں۔ان کاکہنا تھا

کہ خوش قسمتی سے ایران کی وزارت صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کئی اموات کا باعث بننے والے کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس حوالے سے انتظامات کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے قطری امیر سے کورونا وائرس کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایران اپنی برآمدات اور تجارت کے حوالے سے صحت کے متعلق خصوصی پروٹوکول کی پیروی کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے حوالے سے بھی خصوصی پروٹوکول پرعمل کیا جارہا ہے، ایران اور قطر ان پروٹوکولز اور میڈیکل گائیڈ لائنز پر عمل کرکے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کے عمل کو معمول پر لاسکتا ہے۔حسن روحانی نے قطر کے امیر سے کہا کہ دونوں ممالک صحت اور طبی حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو بڑھائے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ ہماری ریاست کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والی افراد کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایران کے صحت کے مراکز اور میڈیکل ٹیم کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے کہ وہ موجودہ مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قطر، ایران کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایران میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی تفصیلات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 2 ہزار 933 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ان اموات میں چین میں سب سے زیادہ 2 ہزار 727 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 251 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا میں 3 ہزار ایک سو 50 ہے۔تاہم وہاں اموات کی شرح کم ہے اور دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئی جو 43 تھی جبکہ اٹلی میں اس وائرس سے 21 افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے دنیا کے متعدد ممالک میں ہلاکتیں ہوئیں اور متاثرین بھی سامنے آئے ہیں لیکن دوسری جانب ہزاروں متاثرہ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔مذکورہ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 39 ہزار 597 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close