ہم روس کیساتھ جنگ کیلئے تیار ہیں،ترکی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بڑا اعلان کر دیا

انقرہ(پی این آئی)ترک صدر طیب اردوان کے مشیر میسوت ہاکی کیسن نے اشارہ دیا ہے کہ انقرہ ماسکو کے ساتھ جنگ کیلئے تیار ہے،آرٹی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ”ماضی میں ہم روس کے خلاف سولہ بار لڑ چکے ہیں اور اب ہم پھر لڑبھی لڑ لیں گے“۔انہوں نے روس کی جانب سے مسلمانوں کو

دبائے جانے کی کوشش کوپوائنٹ آوٹ کرتے ہوئے کہا ’یہ ملک اندر سے ہی ٹوٹ جائے گا‘۔ترکی کی خارجہ و سلامتی سے متعلق پالیسی کے بورڈ کے رکن میسوت نے کایہ بیان شامی صوبہ ادلب میں حکومتی بمباری سے تینتیس ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔اس حوالے سے روس کا موقف ہے کہ شامی فوج دہشت گرد تنظیم حیات طاہر الشام کے خلاف کارروائی کررہی تھی اور اسی کارروائی کے دوران ترک فوجی بھی زد میں آئے اور ترکی وہاں اپنی فوجیوں کی موجودگی کا جواز پیش کرنے میں بھی ناکام رہاہے۔یاد رہے کہ شا می صوبہ ادلب باغیوں کے زیر قبضہ آخری علاقہ ہے اور اس میں کشیدگی مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے۔دوسری جانب ترکی کی درخواست پرنیٹو ممالک نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔انقرہ میں اعلیٰ حکام ترک فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔روس اور ترکی میں جنگوں کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں ممالک سولہویں صدی میں کئی جنگیں لڑ چکے ہیں جبکہ دونوں کے درمیان آخری جنگ عالمی جنگ عظیم اول (1914-1918)کے دوران لڑی گئی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close