این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے جاری بارشوں کی وجہ سے ممکنہ خطرات و آفات کا الرٹ جاری کردیا ۔
اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
گلگت بلتستان و کشمیر کے ریجن میں گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، خپلو، شگر، مظفرآباد، باغ، حویلی، پونچھ، وادی نیلم، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے ۔ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، منگورہ، بٹگرام، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں ۔ کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں ۔ پنجاب میں مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجر خان، جہلم، گجرات میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، گوجرہ، لیہ میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ میانوالی، بورے والا، ملتان اور ڈی جی خان میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ بارش اور آندھی کے باعث حد نگاہ میں کمی اور سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔ژالہ باری سے فصلوں، گاڑیوں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
برفباری سے پہاڑی علاقوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔آندھی اور ژالہ باری کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔مقامی موسمی ہدایات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بروقت اطلاع کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں ۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






