خبردار !!! مزید بارشوں کا الرٹ جاری ، کب اور کہاں کہاں ؟ جانئے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل  ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے ۔

 

اس دوران اسلام آباد، پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی،ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں آج ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے  کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر  کے ساتھ خیبر پختونخواکے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے.

 

،پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close