شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور فضا میں خنکی واضح طور پر محسوس کی جا رہی ہے۔ صبح کے آغاز کے ساتھ سورج کی چمکتی کرنوں نے ماحول کو معتدل اور خوشگوار بنایا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ہلکی سی حبس محسوس ہو سکتی ہے۔ شہر میں ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو موسم کو خوشگوار بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم 28 سے 30 مارچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ آئندہ ہفتے وقفے وقفے سے بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران یہ 27 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ شہر میں ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ہوا میں نمی 90 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں۔
کشمیر اور خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان کے چند اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کی وجہ سے موسم گرم رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی 80 فیصد ہے اور مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا امکان نہیں، تاہم 28 اور 29 مارچ کو بارش کے نئے سلسلے شہر پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ شہر کا فضائی معیار اس وقت تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






