بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری ، کب اور کہاں ؟جانئے

محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش برسانے والے نئے سسٹم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 29 مارچ تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ آئے گا، تاہم 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارشوں کا امکان ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہنے کی وجہ سے انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close