کراچی کے شہری ہو جائیں تیار کیونکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات جنوبی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، بارش برسانے والا سسٹم 25 تا 29 مارچ سندھ کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
انجم نذیر کے مطابق کراچی سمیت صوبے کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے، 25 مارچ کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ 26 مارچ کو کئی مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، شہر میں 27 مارچ کو بارش میں عارضی وقفہ رہے گا جبکہ 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش کا امکان ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، شہری غیر ضروری سفر سے احتیاط کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




