پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے26 مارچ کی صبح تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے جب کہ 28 سے 30 مارچ کے دوران بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور چنیوٹ میں بادل برسیں گے۔
الرٹ کے مطابق حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چند روز میں پنجاب کےبالائی علاقوں میں ژالہ باری کابھی امکان ہے، کسان موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات کریں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
بلوچستان
بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی پر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے 24 سے 25 اور 27سے 29 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ بلوچستان کےساحلی علاقوں سمیت 27اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔
شدید بارشوں کے باعث 25 سے 28 مارچ کےدوران فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے جب کہ تیز ہوا اور ژالہ باری سے کمزور املاک کو نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے۔
سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے اقدامات کریں۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیزہوا اور گرج چمک کیساتھ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ خاران، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، گوادر، پسنی، اوڑماڑہ، لسبیلہ، چاغی، دالبندین، سبی، کوہلو، بارکھان نصیرآباد، نوشکی، زیارت، چمن، پشین، لورالائی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش کا امکان ہے۔
ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں



